آپ ہمارے بڑے ہیں اورآپ سے بڑے پن کی امید ہے،آصف زرداری کا طاہرالقادری کوفون ،آپ کے مطالبات کے لئے حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں، تھوڑا سا لچک کا مظاہرہ کریں،سابق صدر کی گفتگو ،آپ کی کوشش قابل تحسین ہیں حکومت کو بھی سمجھائیں،طاہر القادری

پیر 25 اگست 2014 08:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ آپ ہمارے بڑے ہیں اورآپ سے بڑے پن کی امید ہے،آپ کے مطالبات کے لئے حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں،اپنے مطالبات میں تھوڑا سا لچک کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں نوازشریف،جماعت اسلامی کے امیر اور چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد طاہر القادری کو اتوار کے روز ٹیلی فون کیا اور موجودہ سیاسی بحران پر بات چیت کی،سابق صدر نے کہا ہے کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،آپ کے مطالبات کے حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں،لچک کا مظاہرہ کریں ۔

اس موقع پر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ آپ کی کوشش قابل تحسین ہیں حکومت کو بھی سمجھائیں۔

متعلقہ عنوان :