سپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت مستعفی ہو جائے گی، احسن اقبال، کسی کو شک کی بنیاد پر قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا،ی2013 کے انتخابات کے حوالے سے شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہیں، عمران خان کے پاس اگر انتخابی اصلاحات اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے نظریہ ہے تو پارلیمنٹ اور وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر اپنے نظریے وژن2025 میں شامل کروا سکتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 25 اگست 2014 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت مستعفی ہو جائے گی ۔کسی کو شک کی بنیاد پر قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔عمران خان کوواضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ مئی2013 کے انتخابات کے حوالے سے شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔

سپریم کورٹ کا کمیشن آزاد اور غیر جانبدار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ انتخابی اصلاحات جس کے لئے2025 وژن میں پاکستان کی ترقی اور دیگر اصلاحات کا ذکر ہے اگر عمران خان کے پاس انتخابی اصلاحات اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے نظریہ ہے تو پارلیمنٹ اور وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر اپنے نظریے وژن2025 میں شامل کروا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نمائندوں کے تمام تحفظات دور کریں گے جن کے لئے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے ۔امید ہے کہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے ۔عمران خان کی شادی میں پوری قوم اور وزیر اعظم شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قادری علم اور درس و تدریس میں اپنی خدمات انجام دیں ان کا وقت بہت قیمتی ہے ۔کنٹینر میں بیٹھ کر ان کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں بعد میں عوامی تحریک کے کارکن ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ان کی شہادت پر بہت دکھ ہے جن کا وہ کئی بار اظہار بھی کر چکے ہیں اور وزیر اعظم نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کئی بار انفرادی رابطہ کیا ہے اور انہیں یقین دلانے کی کوشش بھی کی ہے کہ ان تمام مطالبات مان لئے جائیں لیکن کسی کو شبہ کی بنیاد پر قصورار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔اگر سپریم کورٹ کا کمیشن حکومت کو دھاندلی کروانے کا قصوروار ٹھہرایا تو پوری حکومت مستعفی ہو جائے گی۔