پاکستانیو!نیا پاکستان اسلئے بنانا چاہتا ہوں کہ جلد شادی کرلوں،عمران خان

اتوار 24 اگست 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کے پیچھے کار فرما اصل مقصد کا اعلان کرہی دیا،ان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان اس لئے جلد بنانا چاہتا ہوں کہ شادی کرلوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانیوں میں نیا پاکستان آپ کیلئے بنانا چاہتا ہوں اور اس لئے بنانا چاہتا ہوں کہ میں شادی کرلوں“

اس پر جلسہ گاہ میں موجود شرکاء نے ان کے اعلان کا خیرمقدم کیا جبکہ خاص بات یہ تھی کہ جب عمران خان یہ اعلان کر رہے تھے ان کے بائیں جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کھڑے تھے جو حسرت بھری نگاہ سے عمران خان کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا دئیے،اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب اور ان کی شادی کے درمیان وزیراعظم محمد نوازشریف کا استعفیٰ حائل ہے،وہ استعفیٰ دیکر عمران خان کا خواب پورا کرتے ہیں یا پھر یہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :