اہم عہدوں پر فوری اور اچانک تبدیلی بارے غیرملکی میڈ یا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،حکومتی ترجمان

اتوار 24 اگست 2014 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء ) حکومت پاکستان نے غیرملکی میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے کہ بغض اہم عہدوں پر فوری اور اچانک تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں غیرملکی میڈیا میں ان قیاس آرائیوں سے متعلق کہ بغض اہم عہدوں پر فوری اور اچانک تبدیلیاں کی جارہی ہیں حکومتی ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اس قسم کی تمام رپورٹس بے بنیاد اورغلط ہیں اور اس کا مقصد صرف ملک میں ابہام اور عدم استحکام پیدا کرناہے ۔