خود کر لبرل کہنے والے بے معنی دھرنے دیکر ریا ست اور سر کار پر حملہ کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن،پشاور میں با رش سے تبا ہی سے صف ما تم بچ گئی لیکن صوبے کے حکمران سڑکوں پر مست جھوم کر اپنی لا پر واہی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں،مرکزی امیر جے یو آئی

اتوار 24 اگست 2014 09:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء) جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خود کر لبرل کہنے والے بے معنی دھرنے دیکر ریاست اور سر کار پر حملہ کر رہے ہیں اور انتہا پسند مطا لبا ت کر رہی ہے جبکہ انہیں خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں با رش سے تباہی سے صف ما تم بچ گئی لیکن صوبے کے حکمران سڑکوں پر مست جھوم کر اپنی لا پر واہی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں جبکہ دس لاکھ وزیر ستان کے قبائلی متا ثرین کی پر اہ ہے ۔

جمعیت علما ء اسلام کے صو با ئی سیکر ٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی میں صو با ئی اسمبلی کو تحلیل کر نے کی قانونی طا قت نہیں رہی

انہوں نے صو با ئی اسمبلی کو ٹو ٹنے سے بچا یا ہے اور صوبے کی دوسری سیا سی جما عتوں کیساتھ رابطے جاری ہے جبکہ آئندہ لائحہ عمل دوسرے مر حلے میں لا یا جائیگا ۔

(جاری ہے)

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انہیں دھرنوں میں گا لیا ں دی گئی اور چیلنجز دیئے گئے لیکن اگر وہ چاہے تو ایک کال پر پورے پاکستان کو اکٹھا کر سکتے ہیں انہیں اپنا زور بھی معلوم ہے پانچ دس ہزار عوام کو اکٹھے کرنے سے حکومت گر سکتی تو ہرسیا سی پا رٹی لو گو ں کو اکٹھا کر کے حکومت کو گرانے جمع ہو جائیگی ۔انکا کہنا تھا کہ دھرنے میں منچلوں کی جانب سے جو رقص اسلام آباد کی سڑکوں میں ہو رہا ہے یہ سیا سی مظا ہر ے نہیں بلکہ بین الاقوامی تہذیبوں کی جنگ ہے جس کا مقابلہ جمعیت ڈٹ کرکر یگی ۔

متعلقہ عنوان :