کیا تحریک انصاف نے عوامی تحریک سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں؟،تحریک انصاف نے قومی حکومت کے قیام،اسمبلیوں کے تحلیل اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے مطالبات کی مخالفت کر دی

اتوار 24 اگست 2014 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی حکومت، اسمبلی کی تحلیل اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے مطالبات کی کھلی مخالفت نے نئی سیاسی بحث کا آغاز کر دیا ہے کہ کیا عمران خان اور طاہرالقادری نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف یا عمران خان نے کبھی قومی حکومت کے قیام، اسمبلی کی تحلیل اور موجودہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان کا مطالبہ ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اور حکومت اپنا کام جاری رکھے صرف وزیر اعظم 30روز کے لئے مستعفی ہو جائیں۔

مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد پارٹی قائد عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں اس بات کی تائید کرتے ہوئے ایک بار پھر نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے مگر تحریک انصاف کے ان مطالبات کے بعد ایک نئی سیاسی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی طرف سے قومی حکومت کے قیام، قومی اسمبلی سمیت تمام اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے مطالبات سامنے رکھے گئے تھے جن کی تحریک انصاف نے بھی شروع میں حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :