پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر کوئی پریشانی نہیں ہے‘ بھرپور جوابی کارروائی کر رہے ہیں‘ بھارتی ایئر چیف

اتوار 24 اگست 2014 09:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آروپ راجا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ ہم ہر کارروائی پر بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں کیونکہ ایسا اکثر ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فوج کو جدید اسلحہ اور سازو سامان سے لیس کررہی ہے اور اس ہوالے سے ہم صرف اپنے ملکی ذرائع پر انحصار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کی ہر اشتعال انگیزی سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :