بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت راہنماء شبیر احمد شاہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2014 09:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت راہنماء شبیر شاہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم الہ آباد کی سی جے ایم عدالت نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وکیل سشیل کمار مشرا نے ضلعی عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکومت کے منع کرنے کے باوجود حریت راہنماء شبیر شاہ سے ملاقات کی جوکہ بغاوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیخلاف سازش ہے اور اس پر ہائی کمشنر عبدالباسط اور شبیر احمد شاہکو طلب کرکے سزا دی جائے۔ ضلعی عدالت کے سی جے ایم نلماسنگھ نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس دائر کرنے کی ہدایت دی۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی آئندہ سماعت 5 ستمبر کو ہوگی اور اس پر سب سے پہلے درخواست گزار کا بیان درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :