یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے‘ پٹرول 2 روپے 78 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ہو گی

ہفتہ 23 اگست 2014 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 سے 100 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں یکم ستمبر سے ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے‘ پٹرول 2 روپے 78 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔