جج جاکر لوگوں کو شاہراہ دستور سے نہیں ہٹا سکتے یہ کام انتظامیہ کا ہے‘ حکومت کہاں ہے وہ اپنا فرض کیوں ادا نہیں کررہی ،سپریم کورٹ،حکومت کنٹینر ہٹائے اور مظاہرین شاہراہ دستور خالی کردیں۔ اپنے حقوق کی بجاء آوری میں دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے،جسٹس ثاقب نثار ،سیاسی معاملات میں مداخلت عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے۔ طا ہر القا در ی کا عدا لت میں جوا ب ،سما عت 25اگست تک ملتو ی
ہفتہ 23 اگست 2014 09:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)سپریم کورٹ نے ماورائے آئین اقدام کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کیخلاف درخواست ایک بار پھر مسترد کردی اور کہا ہے کہ یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اور انتظامی معاملات کی ذمہ دار حکومت ہے جبکہ عدالت نے درخواست گزاروں کے اعتراضات پر عوامی تحریک سے تفصیلی جواب چوبیس گھنٹوں میں طلب کیا ہے‘ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اپنے اپنے جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں۔
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ان کے کسی اقدام سے ماورائے آئین اقدام کا کوئی خطرہ نہیں۔ وہ پرامن ہیں‘ پرامن رہیں گے۔ کنٹینر ہٹاکر عوامی مشکلات ختم کی جائیں جبکہ عوامی تحریک نے اپنے جواب میں عدالتی اختیار کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔(جاری ہے)
چیف جسٹس ناصرالملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے حوالے سے اعتزاز احسن کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں ہوا تھا۔
عدالت نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حکم جاری کیا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم پانچ جج جاکر لوگوں کو شاہراہ دستور سے نہیں ہٹا سکتے یہ کام انتظامیہ کا ہے‘ حکومت کہاں ہے وہ اپنا فرض کیوں ادا نہیں کررہی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کنٹینر ہٹائے اور مظاہرین شاہراہ دستور خالی کردیں۔ اپنے حقوق کی بجاء آوری میں دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے‘ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے کہ مجھے اور ایک جج کو ایک کلومیٹر پیدل چل کر گھر جانا پڑا۔ جمعہ کوچیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی تو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مفصل جبکہ عوامی تحریک کی جانب سے ابتدائی جواب داخل کروایا گیا۔عمران خان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے‘ کارکنان کسی سرکاری عمارت میں نہ تو داخل ہوں گے اور نہ ہی انہیں نقصان پہنچائیں گے۔
تحریک انصاف یقین دلاتی ہے کہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جائے گا کہ جس سے ماورائے آئین اقدام ہونے کا کوئی امکان ہو۔ پی ٹی آئی وضع کردہ اصولوں کی پابندی کرے گی‘ تمام کارکنان پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے‘ عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں‘ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے اور یہ دھرنے آرٹیکل 4‘ 9‘ 15 اور 16 کے تحت دئیے جاسکتے ہیں۔ شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کنٹینرز ہیں انہیں ہٹایا جائے‘ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں ہونے دی جارہیں‘ حکومت جان بوجھ کر خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے‘ عدالت سے استدعاء کی گئی ہے کہ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائےجبکہ عوامی تحریک کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک ایک پرامن جماعت ہے۔
وہ انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے۔ جو بھی رکاوٹیں ہیں وہ حکومت کی جانب سے ہیں۔ دھرنے سیاسی معاملہ ہیں مگر قانونی معاملہ نہیں۔ عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ن) کی طرح سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا۔ دھرنوں کی اجازت قانون دیتا ہے اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیشک احتجاج آپ کا آئینی حق ہے‘ کسی اور جگہ منتقل ہوکر بیشک لمبے عرصے تک دھرنا دیتے رہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت کا دروازہ شاہراہ دستور پر کھلتا ہے ہمیں متبادل راستے سے آنا پڑا۔ اس دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت سے استدعاء کی کہ شاہراہ دستور سے دھرنوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم پانچ جج جائیں اور مظاہرین کو شاہراہ دستور سے اٹھائیں۔ مظاہرین کو اٹھانے کا کام انتظامیہ کا ہے اس پر احسن الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سخت تقاریر کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے معاملات اور بھی خراب ہوسکتے ہیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کسی کو تقاریر کرنے سے نہیں روک سکتے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست گزاروں سے کہا کہ آپ تقاریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروائیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ہم تحریری جواب طلب کررہے ہیں اس کے بعد کوئی حکم جاری کریں گے اس پر احسن الدین شیخ نے کہا کہ پہلے بھی عدالت نے ایمرجنسی کے معاملے میں بیرسٹر اعتزاز احسن کی درخواست پر حکم جاری کیا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن کی درخواست پر ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا تھا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق عمل کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی کسی اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک سے کہا کہ وہ درخواست گزاروں کے اعتراضات کا پیراوائز مفصل جواب داخل کرائیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 23 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس (آج) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے ، اجلاس شہر یار خان ممبران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد ... مزید
-
یوتھ اولمپکس، پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر ہو گیا، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے قومی کھلاڑی اب کینیڈا کے مدمقابل ہوں گے
-
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا،نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے خاص طور پر شرکت کی، دونوں سٹار ... مزید
-
گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں، نواز شریف ،وفاقی حکومت لواری ٹنل پر فنڈز فوری طور پر فراہم کرے گی منصوبے پر کام فوری طور ... مزید
-
اپنے موقف کی صداقت پر یقین رکھنے والے سیاستدان گالی گلوچ سے کام نہیں لیتے:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، عمران نے قابلِ احترام عوامی نمائندوں کے حوالے سے جو الفاظ ادا کیے،انہیں کوئی شریف آدمی ... مزید
-
ہم نے بلوچ ساحل وسائل کے دفاع کا حلف لیا ہے اس سے انحراف نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ بلوچستان، ہمیں ہدف تنقید بنانے والے کل بھی آمرانہ قوتوں کے ساتھ تھے اور آج بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے جمہوری ... مزید
-
کوئٹہ، دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک
-
میڈیا پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، پر ویز رشید
-
سینٹ میں جمہوری نظام کے استحکام ،پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرار داد منظور، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطا لبہ مسترد،جمہوریت نظام کے تسلسل کیلئے ہمہ جیت کوششیں کرتے رہیں گے،چیئرمین سینٹ
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادران کو یزید‘ ابن زیاد‘ قارون اور فرعون سے بڑا ظالم قرار دے دیا
-
دھرنوں میں طوالت ،وفاقی پولیس نے سکیورٹی اخراجات کیلئے وزارت داخلہ سے مزید 13کروڑ روپے مانگ لئے، وفاقی پولیس وزارت داخلہ سے سکیورٹی انتظامات کیلئے 7روز کے دوران 11کروڑ روپے حاصل کر چکی ہے، ذرائع ... مزید
-
عراق میں اہل سْنت کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران شیعہ ملیشیا کا حملہ ،68 افراد جاں بحق،تعداد بڑھنے کا خدشہ ،ایک بمبار نے مسجد کے بیرونی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا یاجسکے بعد مسلح حملہ آوروں نے ... مزید
-
روس نے مِکڈونالڈ کیخلاف کارروائی اعلان کر دیا، میکڈونالڈ کے ریستورانوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے،روسی محکمہ صحت
-
بھارت نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل پر مبنی فلم پر پابندی عائد کر دی
-
بھارت نے چین سے نمٹنے کیلئے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں آکاش میزائل کی تنصیب شروع کردی
-
مصر میں 2 بسوں میں تصادم سے 33 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
-
حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جْرم میں اٹھارہ افراد کو قصور وار قرار دے کرسزائے موت دے دی
-
شام میں صدر بشارلاسد کیخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک میں امریکہ سمیت 50 ملکوں کے 12 ہزار جنگجو میدان جنگ میں موجود ہیں؛امریکی وزارتِ خارجہ
-
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے ظہرانے اور ملاقات کی دعوت قبول کرلی ، پہلے وزیراعظم اور آصف علی زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی ، بعد میں دونوں رہنما پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی ... مزید
-
حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کادوسرادوربھی بے نتیجہ ختم ،با ت چیت کے دوران حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے اپنانقطہ نظرپیش کیاہے ،آج مشاورت کے بعدہی بات چیت کاایک اوردورہوگا،شاہ ... مزید
-
پاکستانیوں کوبادشاہوں سے نجات دلاوٴں گایاموت قبول ہوگی ،عمران خان ،سیاسی جماعتوں کوچیلنج کرتاہوں ،خیبرپی کے میں دھاندلی کے خلاف مجمع اکٹھاکرکے دکھائیں ،اگلے دن انتخابات کااعلان کروں گااورپہلے ... مزید
-
اب بہت ہوگیا، یہ آخری لائن ہے اس سے آگے کوئی بھی جماعت گئی کسی پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا یا قانون توڑا گیا تو قانون اپنا بھرپور دفاع کرے گا ، ،چوہدری نثار علی خان ،حکومت نے اب تک برداشت ، صبر اور ... مزید
-
اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا ظلم و بربریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ اس وقت ملک میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ہے‘ انصاف کا حصول تک ناممکن ہوگیا‘ ڈاکٹر طاہرالقادری ،ہم نے حکمرانوں ... مزید
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جمہوریت بچانے اور موجودہ سیاسی صورت حال کو حل کرنے کے لیے محترک ہو گئے ، بلاول ہاوٴس سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے رابطے کئے، چوہدری شجاعت ... مزید
-
جج جاکر لوگوں کو شاہراہ دستور سے نہیں ہٹا سکتے یہ کام انتظامیہ کا ہے‘ حکومت کہاں ہے وہ اپنا فرض کیوں ادا نہیں کررہی ،سپریم کورٹ،حکومت کنٹینر ہٹائے اور مظاہرین شاہراہ دستور خالی کردیں۔ اپنے حقوق ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس ، نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا،حکومت پیر تک شاہراہ دستور خالی کروائے ورنہ ہم دیکھ لیں گے کہ کیسے شاہراہ دستور خالی نہیں ہوتی،محمود خان اچکزئی ،حکومت سانحہ ... مزید
-
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے‘ پٹرول 2 روپے 78 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ... مزید
-
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت راہنماء شبیر احمد شاہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا
-
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی جلدی نہیں کرنی چاہیے،سپیکر استعفے خود وصول نہ کریں،سراج الحق، امید ہے کہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا، مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ اڑتالیس ... مزید
-
افغان سرحد سے 70 دہشت گردوں و اسمگلرز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ، منہ توڑ جوابی کارروائی سے متعدد حملہ آور زخمی و ہلاک
-
حکومت تماشہ لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے، پاکستان پیپلز پارٹی ، عمران اور طاہر القادری کے دھرنوں کی سیاست کو قبول کرلیا گیا تو کل عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات پر بھی قبضہ کرلینگے ،فرحت ... مزید
-
پاکستان ،بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات بحال،بھارت کی دریائے چناب پر2110 میگاوٹ کے چار نئے بجلی گھروں اور330 میگا واٹ کے کشن گنگا پاور ہاوٴس کے سپل وے ڈیزائن پر ... مزید
-
سیاسی یتیم ایک ہفتے سے اسلا م آ با د میں شام غریباں منا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن،نواز شریف حسنی مبارک ہے نہ احتجاج کرنے والے اخوان المسلمین ،اگر تیسری قوت نے ان حالات سے فائدہ اٹھایا تو دھرنے دینے ... مزید
-
دونوں گروہ جو کہ پارلیمان کا محاصرہ کئے بیٹھے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ بانی پاکستان کی قائم کردہ اعلی جمہوری مثال پر عمل کریں،انتخابات میں شکست کو تسلیم کریں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ... مزید
-
بحران کے حل کیلئے کرداراداکرنے کوکہاگیاتو پیپلزپارٹی تیار ہے ، رحمان ملک
-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ہیں، ساتھ کام کرتے رہیں گے، امریکا ، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں نہ ہی اسکے معا ملات میں مدا خلت کر رہے ہیں ،ترجمان محکمہ خارجہ ... مزید
-
پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت ہونی چاہیے، عا لمی ذرا ئع ابلا غ ،نواز حکومت کا خاتمہ مغرب کے لیے بھی چیلنج ہوگا،افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے سال پاکستان میں جمہو ری استحکا م ضروری ہے ، عمران ... مزید
-
پی آئی اے کی خصوصی پروازکے ذریعے لیبیاسے مزید200پاکستانی وطن پہنچ گئے،وزارت خارجہ،گرفتارپاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ،175میں سے 107پاکستانیوں کورہاکردیاگیا،ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.