گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی موت طبعی وجوہ کی بناء پر ہوئی، رانا مشہود

جمعہ 22 اگست 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمدنے کہاہے کہ گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی موت طبعی وجوہ کی بناء پر ہوئی -اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کریک ڈاؤن کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں اور کہیں بھی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ کچھ سیاسی عناصر بوکھلاہٹ کی وجہ سے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔