عمران خان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کیلئے نام پیش کرنے پران کامقروض ہوگیاہوں،قمرزمان کائرہ ،حکومت جب چاہے گی میری خدمات مذاکرات کیلئے حاضرہیں ،معاملہ حل کرانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرسکتاہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کیلئے نام پیش کرنے پران کامقروض ہوگیاہوں،حکومت جب چاہے گی میری خدمات مذاکرات کیلئے حاضرہیں ،معاملہ حل کرانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرسکتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اورحکومت میں ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے پی پی پی اپنی باضابطہ خدمات پیش کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کے لئے میرانام تجویزکیاہے ،میں عمران خان کامقروض ہوگیاہوں۔اچھے الفاظ پرعمران خان کامشکورہوں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوڈیڈلاک ختم کرنے کی پیش قدمی کرناپڑیگی۔وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیربھی معاملات حل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری بھی موجودہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے مرکزی رول اداکرنے کوتیارہیں ،حکومت کوسنجیدہ ہوناپڑیگا۔

متعلقہ عنوان :