روسی فیڈریشن نیول فورسز کمانڈر اِن چیف ایڈمرل وکٹر وی شرکَو کی پہلی دفعہ چار روزہ دورہ پر پاکستان آمد ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر روس کے کمانڈر اِن چیف کو چیف آف دی نیول اسٹاف نے خوش آمدید کہا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کی سلامی ،چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 22 اگست 2014 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کی دعوت پر روسی فیڈریشن نیول فورسز کے کمانڈر اِن چیف ایڈمرل وکٹر وی شرکَو کی پہلی دفعہ چار روزہ تاریخی دورے پر پاکستان آمد ۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر روس کے کمانڈر اِن چیف کو چیف آف دی نیول اسٹاف نے خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

سلامی کے بعد معزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرسنل سٹاف آفیسرز سے متعارف کروایا گیا۔بعد ازاں ایڈمرل شرکَوٴ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں تعاون کے مختلف شعبوں بشمول باہمی مشقوں کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کی صورت حال پر پاکستان نیوی کے کردار اور بحر ہند میں آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روس کے کمانڈر اِن چیف اپنے دورے کے دوران کراچی میں فیلڈ کمانڈز کے علاوہ وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایڈمرل وکٹر وی شرکَوٴہائر نیول سکول، وِلاڈی ووسٹوک، رشین نیول اکیڈمی اور اکیڈمی آ ف دی جنرل سٹاف آف دی آرمڈ فورسز رشین فورسز کے گریجویٹ ہیں ۔ رشین نیوی کے کمانڈ اِن چیف کے علاوہ آپ کوکئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جن میں چیف آف سٹاف/ فرسٹ ڈپٹی کمانڈر آف دی ٹروپس اینڈ فورسز آف نارتھ ایسٹ فلوٹیلا، کمانڈر پیسفیک فلیٹ، چیف آف سٹاف/ فرسٹ ڈپٹی کمانڈر اور کمانڈر آف دی بالٹک فلیٹ شامل ہیں۔

آپ کی شاندار خدمات کے عوض ایڈمرل شرکَوٴ کو مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں آرڈر آف سروس ٹو دی ہو م لینڈ اینڈدی یو ایس ایس آر آرمڈ فورسز(Order of Service to the Homeland in the USSR's Armed Forces)، آرڈر آف ملٹری میرٹ اور آرڈر آف نیول میرٹ شامل ہیں۔معزز مہمان کا یہ دورہ دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات میں استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :