حکومت صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، خواجہ آصف ،حکومت کسی بھی وقت ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے جنہوں نے آئین اور قانون کو ہاتھ میں لیا ہوا ہے‘ ایوان میں وزیراعظم کو آج اسمبلی میں تمام جماعتوں نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے، وزیراعظم قطعی طور پر استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی انہیں غیر آئینی طور پر ہٹایا جاسکتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 اگست 2014 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ تاریخ میں ہمیں برے الفاظ سے یاد کیا جائے لیکن حکومت کسی بھی وقت ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے جنہوں نے آئین اور قانون کو ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج ایوان میں وزیراعظم نواز شریف کو تمام جماعتوں نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے اور وزیراعظم قطعی طور پر استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی انہیں غیر آئینی طور پر ہٹایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ پہلے بھی قائم تھی اور اب بھی قائم ہے۔ اگر دونوں صورتوں میں حکومتیں ختم ہونے لگیں تو پھر یہ ایک روایت چل پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر تمام مسائل کے حل کیلئے تیار ہیں اور اس میں اناء کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔