پاکستان کی جا نب سے بھارتی فو جی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی‘ بھارتی فوج کا الزام

جمعرات 21 اگست 2014 09:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی تعلقات عامہ کے آفیسر نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم انہوں نے کہا کہ حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :