وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کریں گے ،قوم کوموجودہ صورتحال پراعتمادمیں لیں گے

جمعرات 21 اگست 2014 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے آج جمعرات کوقومی اسمبلی میں خطاب متوقع ہے ،جس میں وہ اہم اعلان کرسکتے ہیں ،میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کوموجودہ صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اورجمہوریت اورآئین کی بالادستی سے متعلق عزم کااظہارکریں گے ،وزیراعظم اپنے خطاب میں انہیں دیئے گئے مینڈیٹ کابھی ذکرکریں گے اوراپنی جماعت کی کارکردگی کابھی حوالہ دیں گے ،جبکہ وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف اورعوامی تحریک سے مذاکرات کابھی ذکرکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کی کوریج کیلئے غیرملکی میڈیاکوبھی دعوت دیدی گئی ہے ۔