ابھی بھی وقت ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کرتیں ورنہ جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے،سراج الحق، حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا ، اب فیصلے کی طاقت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہوچکی ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 21 اگست 2014 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کرتیں ورنہ جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں محبت اور امن کیلئے گلدستے سب کے پاس لیکر گیا لیکن کسی نے بھی کوئی کان نہیں دھرا لیکن اب حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا کیونکہ قوم بحران کا حل چاہتی ہے کیونکہ محاذ آرائی میں ملک کا نقصان ہے ۔

سراج ا لحق نے کہا کہ اس وقت ماحول جذباتی ہے لیکن فیصلے جذبات میں نہیں ہونے چاہیے ابھی بھی وقت ہے اگر ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا گیا تو پھر جمہوریت کو بہت بڑا خطرہ ہے اور اللہ ہی حافظ ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ اب فیصلے کی طاقت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہوچکی ہے لیکن خدارا ابھی بھی وقت ہے کہ دونوں آپس میں مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل سیاسی طریقہ سے نکال لیں ۔