قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت کے تحفظ کے عزم کا اظہار،وزیراعظم سے استعفیٰ نہ دینے اور دھرنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے غلط زبان استعمال کی توسیاسی و جمہوری جماعتیں پشاور سے کراچی تک جلسے جلوس کرینگی،محموداچکزئی،اختلاف ہوتے ہیں لیکن نظام کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا ، صوفی محمد آئین نہیں مانتے تو وہ جیل میں ہیں لیکن طاہر القادری کھلی چھوٹ دی گئی ہے، فضل الرحمن
جمعرات 21 اگست 2014 09:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)قومی اسمبلی میں حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے جمہوریت کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے واضح طور پر استعفیٰ نہ دینے اور دھرنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے لوگ پارلیمنٹ کے باہر عوامی پارلیمنٹ لگا رکھی ہے اصل پارلیمنٹ بیس کروڑ عوام کی منتخب کردہ ہے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے غلط زبان استعمال کی توسیاسی و جمہوری جماعتیں پشاور سے کراچی تک جلسے جلوس کرینگی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم اعلان کریں کہ میں استعفیٰ دونگا ہم ساتھ کھڑے ہیں،ہم جو غیر جمہوری قوتیں اقتدار میں آنا چاہتی ہیں ہم ان کے راستے میں سد سکندری ثابت ہونگے، اختلاف ہوتے ہیں لیکن نظام کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا ، طالبان اور صوفی محمد آئین نہیں مانتے تو وہ بھی بغاوت کے مقدمے جیل میں پڑے ہوئے ہیں لیکن طاہر القادری آئین کو نہیں مان رہا اس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
جمعیت علماء اسلام کے جمال الدین نے کہا کہ دشمن ممالک پاکستان کو تقسیم کرنے پر لگے ہوئے ہیں ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہونگے،عبید اللہ خان شادی خیل نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے ماننے والے نہیں، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے استعفوں کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک دیئے نہیں مگر پورے ملک کو ہیجان میں ڈالا ہوا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے میر اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ایک ہے وہ جمہوریت کیخلاف سازش کرتے رہتے ہیں۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بحث کر رہے تھے، قبل ازیں وفاقی وزیر زاہد حامد نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پرایوان میں بحث کرائی جائے جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ معروف سپورٹس مین سکواش محمد ہاشم کی مغفرت کے لیے دعا کرائی جائے ، محمود خان اچکزئی نے تحریک پیش کی عمران خان اور طاہر القادری کے لوگ پارلیمنٹ کے باہر عوامی پارلیمنٹ لگا رکھی ہے اصل پارلیمنٹ بیس کروڑ عوام کی منتخب کردہ ہے جس میں ہم بیٹھے ہیں ۔ آئینی اداروں کا تحفظ قانون نافذ کرنے والے ادارں کا کام ہے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے غلط زبان استعمال کی ان کی ہے اس پارلیمنٹ کے پاس کروڑروں لوگ ہیں سیاسی و جمہوری جماعتیں پشاور سے کراچی تک جلسے جلوس کرینگے ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے تحاریک استحقاق پیش کی جس پر جمعیت علماء اسلام کے جمال الدین نے کہا کہ دشمن ممالک پاکستان کو تقسیم کرنے پر لگے ہوئے ہیں ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہونگے حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی اور مخالفت کرتے رہیں گے، عمران خان اور طاہر القادری نے عدالت اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی طرف حکومت توجہ نہیں دے رہی اگر انہوں نے بھی احتجاج شروع کردیا تو بہت زیادہ مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے عبید اللہ خان شادی خیل نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے ماننے والے نہیں، پنجاب حکومت نے انہیں ایک ہزار ایکڑ سرکاری زمین دی ہے ۔ حکومت حکمت عملی اختیار کرے باتوں سے معاملات حل نہیں ہونگے۔
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے استعفوں کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک دیئے نہیں مگر پورے ملک کو ہیجان میں ڈالا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مارچ میوزک مارچ ہے عوام پریشان ہیں یہ اپنی جگہ ہے ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور کو خون خرابے سے بچا لیا قائد نے جو مذاکرات پر زور دیا ہے جماعت اسلامی کے شیر اکبر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان آزادی مارچ اور انقلابی مارچ کا ازخود نوٹس لے اور حکومت لوگوں کو منتشر ہونے کی ہدایت دے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان مارچ ختم کریں اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سرکاری مراعات واپس جمع کرائیں،پی پی او کے تحت ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے اور قادری کی شہریت ختم کرنی چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کے میر اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ایک ہے وہ جمہوریت کیخلاف سازش کرتے رہتے ہیں ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2002ء کی اسمبلی سے استعفے کیوں نہیں دیا ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وزیراعظم سے استعفے لیں محترمہ نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میرے قتل کے بعد پرویز مشرف کو قتل کردینا ۔ملک میں مارشل لا لگا تو ملک ٹوٹ جائے گا ۔ یہ ملک کی سلامتی کا معاملہ ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلابی مارچ جاری ہے اسمبلی کا اجلاس جاری رہنا چاہیے،جماعتوں کے سربراہان اپنے ممبران کی حاضری یقینی بنائیں۔ وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں،پارلیمنٹ ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم جو بھی جواب دیں ایوان کے اندر سے دیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاسی و جمہوری نظام کے لیے قربانیاں دی ہیں جو غیر جمہوری قوتیں اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ہم ان کے راستے میں سد سکندری ثابت ہونگے، وزیراعظم اعلان کریں کہ میں استعفیٰ دونگا ہم ساتھ کھڑے ہیں اختلاف دنیا میں ہوتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے بھی اختلاف تھے لیکن نظام کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا طالبان اور صوفی محمد آئین نہیں مانتے تو وہ بھی بغاوت کے مقدمے جیل میں پڑے ہوئے ہیں لیکن طاہر القادری آئین کو نہیں مان رہا اس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے تو مختلف باتیں تو ہونگی۔
پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں جمہوری اور سیاسی نظام پر یقین رکھتی ہیں ہم نے مذہبی طبقے کو نظر انداز کیا،عمران خان اور طاہر القادری دھرنوں کی باتیں کرتے ہیں ہم نے دھرنے دیئے تو دھرنی بھاگ جائے گی لوگ اپنے دھرنے بھول جائینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے لیے قانون سازی کرے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے نمٹا جاسکے قوم کی بچیوں کو نچاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔صبروتحمل سے کام لے رہے ہیں ورنہ ان کو لپیٹنا ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں،دنیا کی کوئی طاقت جمہوریت کی بساط نہیں لپیٹ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کو بچالیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے میاں عبدالمنان نے کہا کہ عمران خان کا ملین مارچ زیرو ہوگیا سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوچکی ہے کسی نے بھی سرجھکانے کی کوشش کی تو یہ لوگ پھر کسی کا سر اٹھنے نہیں دینگے ،پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بے عزت کیا جائے، ، پارلیمان سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے ،وزرا پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور اپنے اجلاسوں میں مصروف رہتے ہیں، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں آنے سے ثابت ہوتاہے وہ ہماری عزت کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں روایات کا جنازہ نکال دیاگیا ،سول نافرمانی سے غریبوں کے پیٹ پر لات ماری جارہی ہے۔بعدازاں اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 21 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان نے بھارتی فٹبال ٹیم کو شکست دے کر سیریز برابر کردی،بنگلور کے میدان میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، گرین شرٹس نے روایتی ... مزید
-
یوتھ اولمپکس: ہاکی میچ میں پاکستان نے جرمنی کو ہرا کر پوزیشن مضبوط بنا لی،نشانہ بازی، ویٹ لفٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں نے تماشائیوں کو مزید پْرجوش کر دیا
-
ملتان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈنڈا بردار مشتعل کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا، دروازہ توڑنے کی کوشش ، (ن) لیگ کی ضلعی قیادت اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا
-
پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے عمران خان کا سول نافرمانی کا اعلان مسترد کردیا ، ملکی مفادکے خلاف بغاوت قرار
-
عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دوران ہنگامہ آرائی ،پی اے ٹی کے کارکنوں نے سینئروزیرعبدالقادربلوچ کی گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں،گونواز گو کے نعرے،خرم نواز گنڈا پور کی بات بھی نہیں مانی ... مزید
-
نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرنے وا لوں کا خواب کبھی شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ن لیگ اسلام آباد ، قائدکے خلاف نازیبہ الفاظ بولنے والوں کی زبان کھینچنے کو بے تاب ہیں، طارق فضل اور دیگر کا ورکر کنونشن ... مزید
-
چنیوٹ‘رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے ممانی اور اس کی 3بیٹیوں کوقتل کردیا
-
وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بارے مجھ سے منسو ب بیان درست نہیں ،سعد رفیق
-
قومی اسمبلی کے افسران سے دفاتر خالی کرالئے گئے ، پاک فوج کے جوانوں نے پارلیمنٹ میں کنٹرول روم قائم کردیئے
-
وزیراعظم نواز شریف ایوان صدر کے راستے سے وزیراعظم ہاؤس پہنچے
-
انقلابی ریلیوں اور دھرنوں کے معیشت پر آفٹر شاکس آنے لگے،بیرونی قرضوں کا بوجھ صرف ایک ہفتے میں85 ارب روپے بڑھ گیا
-
دولتِ اسلامیہ کے جنگجو کے ہاتھوں امریکی صحافی کی ہلاکت کی ویڈیو اصل ثابت، عالمی برادری کی مذمت
-
بھارت، اروم شرمیلا کو رہا کر دیا گیا
-
جاپان: مٹی کا تودہ گرنے سے 27 افراد ہلاک
-
قطر شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کی مالی مدد کررہا ہے،جرمن وزیر کا الزام
-
غزہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں گیارہ فلسطینی شہید ‘ متعدد زخمی
-
داعش کے مقابلے کے لیے کرد فوجی خواتین بھی تیار،کرد خواتین کی جنگی تاریخ پرانی ہے، امریکی دانشور ڈاکٹر جوزف
-
افغانستان‘ سڑک کنارے بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 3 شہری اور 10 طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی
-
سیاچن گلیشیئر میں 18 سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش اترپردیش پہنچادی گئی
-
کیمبرج یونیورسٹی میں دنیا کی سب سے میٹھی نوکری،مناسب تعلیمی قابلیت کے حامل اور ڈاکٹریٹ کے کسی بھی طالب علم یا طالبہ کو اس ملازمت کی پیشکش کا مقصد متعلقہ ریسرچر کو ’چاکلیٹ اسٹڈیز‘ یا چاکلیٹس سے ... مزید
-
حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کاپہلادورختم،وزیراعظم کے استعفے ،اسمبلیوں کی تحلیل کامطالبہ مسترد،دیگرامورپرآج بات چیت ہوگی،بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی ،سیاسی بحران جلدحل ہونے کاامکان ... مزید
-
ممکنہ غیر آئینی اقدام کیس،سپریم کورٹ نے عمران اور طاہر القادر ی کو (آج) طلب کرلیا، آئینی طریقہ کار سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانے کا طریقہ انتشار اور انارکی ہے،جسٹس جواد،طاقت کے ذریعے حکومت ہٹانے کی کوشش ... مزید
-
معاملات کو حل کرنے کیلئے بامقصد مذاکرات کئے جائیں ، جنرل راحیل شریف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جاری دھرنوں سے پیدا ... مزید
-
عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ،چھ مطالبات پیش کردئیے،نوازشریف وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں،نئے انتخابات،انتخابی اصلاحات،مکمل غیر جانبدار نگران حکومت ،تمام الیکشن کمشنرز کے استعفے ... مزید
-
اب کسی انفرادی استعفے سے بات نہیں بنے گی ،حکومت کاخاتمہ کرکے قومی حکومت بنائی جائے ،طاہرالقادری ، انقلاب اس وقت تک نہیں اٹھے گاجب تک حکمرانوں کوان ایوانوں سے نکال باہرنہیں کریں گے،نوازشریف اورشہبازشریف ... مزید
-
قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت کے تحفظ کے عزم کا اظہار،وزیراعظم سے استعفیٰ نہ دینے اور دھرنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ... مزید
-
ابھی بھی وقت ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کرتیں ورنہ جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے،سراج الحق، حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا ، اب فیصلے کی طاقت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہوچکی ... مزید
-
الطاف حسین سیاسی ہلچل ختم کرانے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے، الطاف حسین کا وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور، ڈاکٹر ... مزید
-
سیاسی بحران کا حل ، وزیر اعلی پنجاب قربانی کا بکرا بن سکتے ہیں،حکومت کی مدت چار سال کرنے، انتخابی اصلاحات لانے پر سنجیدگی سے غورشروع،الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،نئے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات، حکومت ... مزید
-
وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کریں گے ،قوم کوموجودہ صورتحال پراعتمادمیں لیں گے
-
حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، چودھری شجاعت ،سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بات شروع ہوئی وہیں ختم ہو گی، خواجہ سعد رفیق اور ایف آئی آر میں شامل 21 افراد کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہ کیاجائے ،14 افراد کو شہید، ... مزید
-
پاک بھارت مذاکرات نہیں روکنا چاہتے ،مل کر امن کو فروغ دینا چاہئے ، پا کستا نی ہا ئی کمشنر ،پاکستان اور بھارت تصادم کو چھوڑ کر تعاون کو فروغ دیں ،پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے جنوبی ایشیا ... مزید
-
وزیراعظم باہر نہ آنے پائے،طاہرالقادری کا کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے محاصرے کا حکم، کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاوٴس سے کسی کو باہرنکلنے یا اندر جانے دینے سے روک دیا،حکومت کو مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دے ... مزید
-
پاکستان کی جا نب سے بھارتی فو جی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی‘ بھارتی فوج کا الزام
-
وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو سیاسی بحران حل کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا،مسئلے کے پر امن حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے،نواز شریف
-
عمران خان نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہے ،سیاست میں کوئی مسئلہ ایسانہیں جس کاحل مذاکرات میں نہ ہو، اسفندیارولی
-
حکومت صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، خواجہ آصف ،حکومت کسی بھی وقت ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے جنہوں نے آئین اور قانون کو ہاتھ میں لیا ہوا ہے‘ ایوان میں وزیراعظم کو آج اسمبلی میں تمام جماعتوں ... مزید
-
وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے داخلے کا نوٹس لے لیا،فوجی حکام سے رابطہ‘صورتحال بگڑی تو پاک فوج کارروائی کرے گی، فوجی حکام کی طرف سے یقین دہانی
-
عمران خان جتنی چاہیں تنقیدکرلیں مگرپاکستان کے آئین اورجمہوریت کاتحفظ کریں ،خورشیدشاہ ،سیاستدان ضدی نہیں ہوتا،ضدی آمرہوتاہے ،سیاستدان میں پانی کی طرح لچک ہوتی ہے ،عمران خان کی تنقیدکاجواب وقت ... مزید
-
پاکستان کی صورتحال پرتشویش ہے ،امیدہے آئین کے تحت معاملات کوپرامن طورپرحل کرلیاجائیگا،یورپی یونین
-
عمران خان ساری زندگی کنٹینر میں سو ئے رہیں نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے،مریم نواز،عمران خان ”تم“ سے ”آپ“ پر آئے ہیں امید ہے ان کا لہجہ مزید بہترہوگا،ٹوئٹر پر پیغام
-
پاکستان میں سیاسی بحران، سری لنکن صدر کا دورہ منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.