یوتھ اولمپکس: ہاکی میچ میں پاکستان نے جرمنی کو ہرا کر پوزیشن مضبوط بنا لی،نشانہ بازی، ویٹ لفٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں نے تماشائیوں کو مزید پْرجوش کر دیا

جمعرات 21 اگست 2014 09:13

ناجینگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) مشرقی چین کے شہر ناجینگ میں ایتھلیٹس کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ گذشتہ روز ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے جرمنی جیسے مضبوط حریف کو چھ دو سے پچھاڑ کر ناک آوٴٹ مرحلے تک رسائی کے امکان روشن کر لیے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کا آخری لیگ میچ جمعرات کو نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ چوتھے روز ویمن کے دس میٹر ایئر رائفل نشانہ بازی کے مقابلے ہوئے۔ اٹھاون کلوگرام ویمن کیٹگری میں زور آزمائی ہوئی۔ مرد ویٹ لفٹرز نے بھی اپنا زبردست زور بازو دکھایا۔ تیراکی کے مقابلوں نے سوئمرز سمیت تماشائیوں کو بھی بہت پْرجوش کیا۔

متعلقہ عنوان :