وزارت اطلاعات کی طرف سے کسی ٹی وی چینل کی نشریات بندکرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، ترجمان حکومت کی وضاحت

بدھ 20 اگست 2014 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)حکومت پاکستان کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ وزارت اطلاعات کی طرف سے کسی ٹی وی چینلزنشریات بندکرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کوجاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیاکہ وزارت اطلاعات ونشریات نے کسی کیبل نیٹ ورک کوہدایات نہیں دی کہ وہ کسی چینل کی نشریات بندکریں وہ کسی بھی چینل کی نشریات بندکرنے کے بارے میں تمام تراطلاعات غلط اوربے بنیادہیں ۔واضح رہے کہ اے آروائے چینل کی طرف سے بارباریہ کہاجاتارہاہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی نشریات کوبندکیاگیاہے ۔