اسلام آباد، ریڈزون میں سیکورٹی کیلئے مزید350فوجی اہلکاروں کوہنگامی بنیادوں پراسلام آبادبلایاگیا

بدھ 20 اگست 2014 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں سیکورٹی کیلئے مزید350فوجی اہلکاروں کوہنگامی بنیادوں پراسلام آبادبلایاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پندرہ جون سے 350فوجی اہلکاروں پرمشتمل دوکمپنیاں ریڈزون میں پہلے سے ہی تعینات تھیں ،اس طرح مجموعی طورپرریڈزون میں فوجی اہلکاروں کی تعداد700تک پہنچ گئی ہے اورحکومتی ذرائع کاکہناہے کہ اگرضرورت پڑی تومزیداہلکاروں کوبھی طلب کیاجاسکتاہے ۔ان اہلکاروں کوپارلیمنٹ ہاوٴس سمیت دیگرحساس عمارتوں کی سیکورٹی پرلگایاگیاہے اورحکومتی ذرائع کاکہناہے کہ ان کامارچ کے شرکاء سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :