ایک اورغیرقانونی اعلان،عمران خان نے سرکاری ملازمین کوبھی کام بندکرنے کاحکم دیدیا

بدھ 20 اگست 2014 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے بعدمنگل کوایک اورغیرقانونی اعلان کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کوبھی کام بندکرنے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کی پارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں تمام سرکاری ملازمین سے کہتاہوں کہ فراڈانتخابات کے ذریعے آنے والی حکومت کی کوئی بات نہ مانے اوران کے احکامات پرکام کرناچھوڑدیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان عالمی مالیاتی اداروں کے قرضے واپس نہ کرنے اورسول نافرمانی کی تحریک چلانے کااعلان کرچکے ہیں جسے سیاسی اورتاجرحلقوں نے غیرآئینی اورغیرقانونی قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :