عمران خان نے پارلیمنٹ کی طرف آزادی مارچ کی روانگی سے قبل شرکاء سے تین وعدے لئے ،تمام لوگ ہاتھ اٹھاکروعدہ کریں پرامن رہیں گے اورکوئی پرتشددکارروائی نہیں کریں گے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

بدھ 20 اگست 2014 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی طرف آزادی مارچ کی روانگی سے قبل شرکاء سے تین وعدے لئے ،انہوں نے کہاکہ تمام لوگ ہاتھ اٹھاکروعدہ کریں کہ وہ پرامن رہیں گے اورکوئی پرتشددکارروائی نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کارکن مجھے رسوانہ کریں اورجس طرح میں کہہ رہاہوں کارکنوں کوبالکل پرامن رہناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسراوعدہ یہ لیاکہاگرمیرے خلاف کوئی کارروائی کی گئی توپھرکارکن شریف خاندان کونہیں چھوڑیں گے ،جس پرتمام کارکنان نے ہاتھ اٹھاکریہ وعدہ کیاکہ عمران خان نے تیسرایہ وعدہ لیاکہ مارچ کے شرکاء کسی سرکاری عمارت کے اندرنہیں جائیں گے اورنہ ہی کسی عمارت پرقبضہ کریں گے ۔کارکنوں نے ہاتھ اٹھاکریہ بھی وعدہ کیاکہ جس کے بعدانہوں نے کہاکہ ہم دس منٹ تک روانہ ہوجائیں گے ،جس پرکارکنوں نے شدیدنعرے بازی شروع کردی ۔