عمران خان اورطاہرالقادری فساداورلاشوں کی سیاست کرناچاہتے ہیں ،پرویزرشید،حکومت تحمل سے کام کریگی ،طاقت سے گریزکریں گے ،امن کی پالیسی کوبرقراررکھیں گے ،مذاکرات کیلئے اب بھی تیارہیں ،تصادم ہواتوذمہ دارعمران خان اورطاہرالقادری ہوں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 اگست 2014 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری فساداورلاشوں کی سیاست کرناچاہتے ہیں ،حکومت تحمل سے کام کریگی ،طاقت سے گریزکریں گے ،امن کی پالیسی کوبرقراررکھیں گے ،مذاکرات کیلئے اب بھی تیارہیں ،تصادم ہواتوذمہ دارعمران خان اورطاہرالقادری ہوں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کررہے ہیں ،بچوں ،خواتین اورمعصوم شہریوں کوتحفظ فراہم کریں گے ۔طاہرالقادری اورعمران خان اپنے وعدے توڑتے رہے اب پھرریڈزون جانے کی طرف جاکرعہدتوڑاہے ،حکومت طاقت کے استعمال سے گریزکرے گی ۔

حکومت تحمل اوربرداشت سے کام کریگی ،ہم کوئی ایسااقدام نہیں کریں گے جس سے شہریوں کی زندگی کونقصان پہنچیں ،طاہرالقادری اورعمران خان لاشوں کی سیاست کرناچاہتے ہیں ،حکومت ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بندنہیں کئے ،لیکن یہ لوگ کسی صورت بات چیت نہیں کرناچاہتے ہیں ،یہ انتشارپھیلارہے ہیں ،انتشارمارچ کوفوج خرابے میں تبدیل کرناچاہتے ہیں لیکن ہم ایسانہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکچھ ہواتوذمہ داری عمران خان اورطاہرالقادری پرہوگی ۔ڈنڈابردارمظاہرین تشددپرمائل نظرآتے ہیں ،ہم طاقت کے استعمال سے گریزکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مطالبے پورے کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے ،کمیشن بنایا،اسلام آبادآنے کے مطالبے کوتسلیم کیا،جگہ دی ،ہمارے لئے زندگیاں اہم ہیں ،طاہرالقادری اورعمران کان ایک ایجنڈے کے مطابق چل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :