صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی توڑنے نہیں دینگے ، صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک داخل کروادی ، مولانا فضل الرحمن، عمران خان کی سوچ بچگانہ ہے ، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ اور آئین کی بقا پر متفق ہیں ، فوج میں سنجید مزاج کے لوگ ہیں ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر اقتدار پر قبضہ نہیں کرینگے ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اگست 2014 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی توڑنے نہیں دینگے ، صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک داخل کروادی ہے، عمران خان کی سوچ بچگانہ ہے ، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ اور آئین کی بقا پر متفق ہیں ، فوج میں سنجید مزاج کے لوگ ہیں ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر اقتدار پر قبضہ نہیں کرینگے ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت آئین ، پارلیمنٹ پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے اس کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی نہیں ہوگی ۔ افہام وتفہیم کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے لیکن عمران خان کی سوچ بچگانہ ہے سیاست میں لچک کا مظاہرہ ضروری ہوتا ہے عمران خان کے پاس بہت بڑے لیڈر گئے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا جس سے اس کا قد چھوٹا ہوگیا حکومت پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑا ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد داخل کروادی ہے اسمبلی توڑنے نہیں دینگے فوج کافی میچور ہے مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح کسی چھوٹی بات پر اقتدار پر قبضہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں تمام سیاسی پارٹیاں آئین اور پارلیمنٹ کی بقا پر متفق ہیں ۔