حکومت کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے ریڈزون میں تعینات کردیئے گئے،فوج نے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی سنبھال لی، ضرورت پڑی تو مزید فوج بھی تعینات کی جائے گی ، آئی ایس پی آر

بدھ 20 اگست 2014 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) حکومت کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے ریڈزون میں تعینات کردیئے گئے ہیں اور فوج نے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی سنبھال لی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید فوج بھی تعینات کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ریڈ زون میں تمام عمارتوں کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔

اضافی دستوں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی آئین کاآرٹیکل 245نافذ کر چکی ہے جس کے تحت فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے طلب کیا گیا ہے اور 350جوان وفاقی دارالحکومت میں تعینات کئے گئے تھے جبکہ اب مزید فوج طلب کرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔