حکومت پر بڑھتا ہوا دباؤ ، وزیراعظم نے سعودی عرب ، یو اے ای اور جسٹس ریٹائرڈ افتخار سمیت دیگر ہمدردوں سے رابطے شروع کردیئے

بدھ 20 اگست 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں تیزی سے مشکل ہوتی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ہمدردوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیااطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگل کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات سے ٹیلی فونک رابطے کئے جن میں ان سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے بھی سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اطلاعات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نے انہیں اس صورتحال کے حوالے سے قانونی تجاویز دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :