اپوزیشن جماعتوں نے پرویز خٹک کے خلاف خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،تحریک عدم اعتماد 46 ارکان صوبائی اسمبلیوں کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی

بدھ 20 اگست 2014 09:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کو ممکنہ تحلیل سے بچانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمن کے چیمبر میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈر نے شرکت کی ۔اس موقع پر متفقہ طور پر مولانالطف الرحمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے جس میں جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے اور اسمبلی 2کروڑ عوام کی امانت ہے کسی ایک پارٹی کی جائیداد نہیں۔تحریک عدم اعتماد 46 ارکان صوبائی اسمبلیوں کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :