آئی ایم ایف کا حکومت کی اقتصادی استحکام وسرمایہ کاری کی بحالی کیلئے پالیسیوں پر اظہارِ اطمینان،رواں برس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح0.2فیصد اضافے سے 4.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف

بدھ 20 اگست 2014 09:26

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومت کی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کی بحالی کے لئے اختیار کی جانے والی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیاہے،رواں برس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح گزشتہ مالی سال کے4.1 فیصد کے مقابلے میں 4.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق دبئی میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے جاری پروگرامز کے چوتھے جائزے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات سے اقتصادی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔

نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی آرہی ہے اورمعاشی اشاریئے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 15-2014 کے دوران جی ڈی پی کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت بڑھنے کی توقع ہے۔ رواں برس کے عبوری جائزے 4.1 فیصد کے مقابلے میں 4.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :