حکومت کا عمران خان اورطاہرالقادری کے مطالبات مشروط طورپرماننے پرآمادگی کا اظہار،دھاندلی ثابت ہوتووزیراعظم مستعفی اورملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے ،مطالبات پرعملدرآمدکیلئے تحریری معاہدہ کیاجائیگا،رپورٹ

بدھ 20 اگست 2014 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے عمران خان اورطاہرالقادری کے مطالبات مشروط طورپرماننے پرآمادگی ظاہرکردی ،دھاندلی ثابت ہوتووزیراعظم مستعفی ہوجائیں گے اورملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے ،مطالبات پرعملدرآمدکیلئے تحریری معاہدہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے مطالبات مشروط طورپرماننے پرآمادگی ظاہرکردی ہے اورحکومتی ذرائع کاکہناہے کہ اگردونوں جماعتیں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن کے سامنے یہ ثابت کردیں کہ مسلم لیگ ن نے بطورجماعت انتخابات میں دھاندلی کی ہے ،تونوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے اورانتخابی اصلاحات کے مطابق ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے ،تاہم عدالتی کمیشن کافیصلہ حتمی ہوگااوراسی پرہی عمل کیاجائیگااگرعدالتی کمیشن میں مسلم لیگ ن کی بطورجماعت دھاندلی کوثابت نہ کیاجاسکاتوپھروزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے ان مطالبات پرعملدرآمدکیلئے دونوں جماعتوں سے باقاعدہ تحریری معاہدہ کیاجائیگاتاکہ کوئی بھی اپنے وعدے سے پھرنہ سکے۔