امریکہ اور برطانیہ کاسیاسی معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور

بدھ 20 اگست 2014 09:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان میں جاری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرتشددراستہ اختیارنہ کریں ،معاملات کومذاکرات سے حل کیاجائے ،اس طرح کے معاملات نہ کئے جائیں ،جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے۔

(جاری ہے)

ادھربرطانیہ نے کہاہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتاہے ،تمام فریقین سیاسی اختلافات کوآئینی طریقے سے مل جل کرپرامن طورپرحل کریں ۔اسلام آبادمیں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق یہ بات برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہاموندنے کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے گہرے اورجامع تعلقات قائم ہیں ،ہم جمہوری پاکستان کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اورسیاسی اختلافات کوجمہوری اداروں کے ذریعے سیاسی کابھی حل کیاجاناچاہئے ،مجھے امیدہے کہ پاکستان میں تمام فریقین آئین کے تحت مل جل کرکام کرسکتے ہیں ،تاکہ موجودہ سیاسی اختلافات کوآئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرامن طورپرحل کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :