وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف سمیت دیگر عسکری قیادت سے ملاقات،ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال،لانگ مارچ کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے پہلے پہلے تمام معاملات کو تصفیہ طلب حل نکال لیا جائے،آرمی چیف کا مشورہ،ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں مارچ والے انکاری ہیں،نوازشریف

بدھ 20 اگست 2014 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اہم عسکری قیادت نے اہم ملاقات کی ہے۔ ایوان وزیراعظم میں ہونے والی اس ملاقات میں دیگر اہم فوجی افسران اور حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جبکہ عسکری قیادت کی جانب سے ملک میں جاری صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہیں تھا اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے پہلے پہلے تمام معاملات کو تصفیہ طلب حل نکال لیا جائے۔

اہم ذرائع کے حوالہ سے میڈیا اطلاعات کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات کے لئے دروازے کھول رکھے ہیں مگر ان جماعتوں کی قیادت انکاری ہے۔اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستان سے سیکرٹریز خارجہ کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات کو معطل کرنے کے فیصلہ کا بھی جائزہ لیا گیا اور بھارتی رویہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔