ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں ،جن کی حفاظت پاک فوج کررہی ہے ،ان کااحترام کیاجاناچاہئے ،آئی ایس پی آر،قومی اورملکی مفادمیں مسئلے کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزمذاکرات کریں ،ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان

بدھ 20 اگست 2014 09:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاک فوج نے کہاہے کہ ریڈزون کی عمارتیں ریاست کی علمبردارہیں جن کی حفاظت پاک فوج کررہی ہے ،ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے تمام فریقین صبروتحمل کامظاہرہ کریں اورمعنی خیزمذاکرات کے ذریعے معاملات کوحل کیاجاناچاہئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں ،جن کاتحفظ پاک فوج کررہی ہے ،لہذاان عمارتوں کااحترام کیاجاناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اس بات کاتقاضہ کرتی ہے کہ صبروتحمل اورفہم وفراست کے ذریعے تمام شراکت دارموجودہ ڈیڈلاک کوحل کریں ۔قومی اورملکی مفادمیں مسئلے کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزمذاکرات کریں ۔

متعلقہ عنوان :