عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کوون ٹوون مقابلے کی دعوت دیدی،حکومت مجھے نظربندکرسکتی ہے ،لیکن مجھے نظربندکرنے سے کام ٹھیک نہیں ہوگا،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

منگل 19 اگست 2014 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم محمدنوازشریف کوون ٹوون مقابلے کی دعوت دیدی ۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حکومت مجھے نظربندکرسکتی ہے ،لیکن مجھے نظربندکرنے سے کام ٹھیک نہیں ہوگا،نوازشریف پولیس کومرواناچاہتے ہیں ،پولیس والوں کوبھی ہم بادشاہت سے نجات دلانے جارہے ہیں ،پولیس والے اندرسے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہندوستان کی پولیس بھی بلالے توعوامی سمندرروک نہیں سکتی،اس لئے عوام کوپولیس کاسامناکرنے سے بہترہے کہ نوازشریف خوداکیلے آجائیں اورمیرامقابلہ کرلیں ہم آمنے سامنے مقابلہ کرلیتے ہیں ۔