ریڈزون کی خلاف ورزی کی گئی تومزاحمت کریں گے ،خواجہ آصف،وزیراعظم استعفیٰ دیں گے اورنہ ہی مڈٹرم الیکشن ہوں گے ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

منگل 19 اگست 2014 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)وفاقی وزیردفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ ریڈزون کی خلاف ورزی کی گئی تومزاحمت کریں گے ،وزیراعظم استعفیٰ دیں گے اورنہ ہی مڈٹرم الیکشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بل ادانہ کرنے والوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی ،ٹیکس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ختم ہوگی اورنہ ہی مڈٹرم الیکشن ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ریڈزون کی خلاف ورزی کی تومزاحمت کریں گے ۔عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔