ڈاکٹرطاہرالقادری نے آج عوام کی پارلیمنٹ کااجلا س بلالیا،پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان،قوم کودعوت دیتاہوں ،جس نے انقلاب کاسورج طلوع ہوتے دیکھناہے وہ یہاں آجائے ،گھروں میں بیٹھناحرام ہے ،اب فیصلہ عوام کی پارلیمنٹ میں ہوگا،ہماراانقلاب اب موٴخرہوسکتاہے نہ ہی ملتوی ،کروڑوں پاکستانیوں کامقدربدل کررہے گا،حکمرانوں نے قوم کوغلامی کی زنجیروں میں جھکڑررکھاہے ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کاانقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

منگل 19 اگست 2014 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اعلان کیاہے آج (منگل)کی شام 5بجے خیابان سہروردی اسلام آبادکے مقام پرعوام کی پارلیمنٹ کااجلا س منعقد ہوگااورکہاہے کہ ہماراانقلاب اب موٴخرہوسکتاہے نہ ہی ملتوی ،کروڑوں پاکستانیوں کامقدربدل کررہے گا،حکمرانوں نے قوم کوغلامی کی زنجیروں میں جھکڑررکھاہے ،پوری قوم کودعوت دیتاہوں جس نے انقلاب کاسورج طلوع ہوتے دیکھناہے وہ یہاں آجائے ،اب فیصلہ عوام کی پارلیمنٹ میں ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پیراورمنگل کی درمیانی شب انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہرالقادری نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کومیڈیاکی وساطت سے مارچ کے ان شرکاء کومبارکباددیتاہوں جنہوں نے 2دن سفراور3دن یہاں گزارے اورآپ کو18کروڑعوام کامقدربدلنے کی جدوجہد کے لئے منتخب فرمایاوہ بھی مبارکبادکے مستحق ہیں جنہوں نے 8دن ماڈل ٹاوٴن میں حکومت کے محاصرے میں گزارے جن پرزندگی کی تمام ترسہولیات بندرکھی گئی اوردشمن ملک کے جنگی قیدیوں سے بھی بدترسلوک کیاگیااوروہ مسلسل قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے اس کے علاوہ 10اگست کویوم شہداء منانے کے لئے گھروں سے چلنے والے بھی مبارکبادکے مستحق ہیں ،جن پرگولیاں اورآنسوگیس چلائی گئی جس سے بہت سے شہیداورزخمی ہوئے اور25ہزارگرفتارکئے گئے جوآج تک گھروں کونہیں لوٹ سکے ،اس کے علاوہ میرے استقبال کیلئے اسلام آبادآنے والے لاکھوں افرادبھی مبارکبادکے مستحق ہیں جن پرلاٹھی چارج ہوا14سوافرادپرمقدمات درج ہوئے ان میں 53ایسے بھی تھے جونمازفجرکی ادائیگی کے بعدتسبیح کررہے تھے اوران بے گناہ جوانوں کومسجدکے اندرسے گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان سب نے بزدل ،ظالم اوریزیدجیسے حکمرانوں کے خاتمے میں ہمارے لئے آسانی پیداکی ،انقلاب کی فصل کوبونے کاسہرا14شہداء پرہے ،جنہوں نے انقلاب کی سوچ کوجان دی ،مجبوروں ،بے کسوں کوقوت دی ،ڈرسے رہے خوف کیاہے ،حکمرانوں سے ٹکڑاناسکھایا،ماڈل ٹاوٴن کے شہداء جوآج اس انقلاب کی جدوجہد کے اصل ہیروہیں ،اوروہ 90لوگ جوزخمی ہوکرہسپتال پہنچے ۔

انہوں نے کہاکہ قربانیاں ،شہادتیں ،تکالیف اورمصائب کی ایک طویل جدوجہد ہے ،قوموں کے مقدرپھونکوں سے نہیں بنتے انقلاب بلندحوصلہ ،ہمت خون اورتن من کی بازی مانگتاہے ،اگرقومیں مایوس بزدل باہمت ہوکربیٹھیں رہے تومحض حکمرانوں کی برائیوں کاتذکرہ کرنے سے قوموں کامقدربدلانہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراانقلاب نہ اب موٴخرہوسکتاہے اورنہ ملتوی ،کروڑوں پاکستانیوں کامقدربدل کررہے گا۔

انہوں نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اٹھواورفرعون کے دربارجاکراس کی فرعونیت کوللکارو،حکمرانوں نے لوگوں کوغلامی کی زنجیروں میں جکڑدیاجس نے انقلاب سورج طلوع ہوتے دیکھناہے وہ آج شام یہاں پہنچ جائے اورپاکستان کوبدلتے ہوئے دیکھے ،آج پاکستان میں سامراج اورعوام کے دشمنوں کی حکومت ہے ،ان کی دشمنی صرف لوٹ مارپاکستان کی دولت کے ساتھ ہے جوبیرون ملک اپنی اولاد کی ملکیتیں بناتے ہیں ،آج پاکستان کی تاریخ میں انقلاب کاسورج طلوع ہوگااورپسے ہوئے لوگوں کوسنبھلتے ،غلامی کی زنجیریں ٹوٹتے ،وقت کے غلاموں کی گردنیں جھکتے دیکھناہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج ظلم سے نجات اورفیصلے کاوقت ہے ،گھروں میں بیٹھناحرام ہے ،قوم گھروں سے نکلے اورانقلاب کے تاریخی لمحے کاحصہ بن جائے ۔انہوں نے کہاکہ میں حریص ہوتاتوچار،چھ کنال کاگھربناکررہتا،34سالوں سے ایک کنال کے گھرمیں رہ رہاہوں اورآج اس گھرمیں دوبیٹوں سمیت تین خاندان ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خداکی توفیق سے پانچ سوکتابیں تحریرکرڈالی جومجھے لذت نمازکے سجدے میں اورلکھنے میں آتی ہے وہ کہیں اورنہیں ملتی ،میں نے کبھی کسی کتاب یاخطاب کاپیسہ نہیں لیا،مجھے کوئی لالچ نہیں تھی ،سروراورزندگی کاسرمایہ چھوڑکریہاں پاکستان کے مظلوموں کیلئے ماراماراپھررہاہوں ۔

کینیڈاورکسی ملک نے نہیں بلکہ پاکستان نے مجھے ڈاکٹرطاہرالقادری بنایاہے ،ہم سب قائداعظم کی دھرتی پاکستان کی اٹھارہ کروڑعوام کی جنگ لڑرہے ہیں اس موقع پرانہوں نے اعلان کیاہے کہ آج شام پانچ بجے انقلاب مار چ کے مقام(خیابان سہروردی) پرعوامی پارلیمنٹ کااجلاس منعقدہوگاجس میں ہرمذہب ونسل ،طبقے اورمسلک کے لوگوں کوشرکت کی دعوت دیتاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ سنی اتحادکونسل ،پاکستانی عوامی تحریک مسلم لیگ ق اوردیگرحلیف جماعتوں کی کال پرملک بھرمیں دھرنے شروع ہوچکے ہیں ،طاہرالقادری کاکہناتھاکہ آج تک فیصلے اورساتھی قائدین کے ہاتھ میں تھے اب فیصلہ عوام کی پارلیمنٹ میں ہے اورعوامی پارلیمنٹ جوفیصلہ کریگی اس پرعمل ہوگا،حکمرانوں کوبتاناچاہتاہوں کہ میری گاڑی کوجیمرزلگانے سے کچھ نہیں ہوگاآپ کاپالہ میرے ساتھ نہیں پڑا۔

قبل ازیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پیر کی شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ شام سے انقلاب مارچ سے یکجہتی کے لیے دھرنے شروع ہو رہے ہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ آئین و قانون کی بات کرنے والی حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ آخر میری سیکیورٹی کی گاڑی کو جیمر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ ہمیں حکومتی اداروں کی جانب سے کئی خطوط میں سات گروپس کی جانب سے حملوں کی خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے دوہرے طرز عمل کا خود جائزہ لیں وہ کیسے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ وہ جمہوریت اور آئین سے دور ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی اقدامات پر انقلاب مارچ کے شرکا مشتعل ہوگئے تو اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں کے عملی نمونہ انقلاب مارچ کے شرکا ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے اعلان کے بعد کراچی میں مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ جب حکومت اور قانون عوام کو تحفظ نہ دیں تو لوگ انقلاب کے لیے باہر نکل آتے ہیں۔انہوں نے سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سندھیوں اور بلوچوں کو حقوق و بنیادی سہولیات دینے کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام کو کوئی آئینی حیثیت حاصل نہیں، ہم انہیں بھی آئینی اختیار دیں گے، جبکہ گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت کیوں نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کے باوجود کسی کو شرم نہیں آئی اور دو چار پولیس اہلکاروں کو قربانی بنادیا جائے گا، کیا حکومت کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے تھا؟ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز، سات ایس پیز اور سینکڑوں اہلکار وزیراعلیٰ کے حکم کے بغیر فائرنگ کرسکتے تھے، جبکہ اس سانحے کو دو ماہ گزر جانے اور عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی آر اب تک درج نہیں ہوسکی۔

طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران سن لیں کہ رات کے بارے بجے آپ کے بارہ بجادیں گے، شریف برادران کے استعفے اور پارلیمنٹ تحلیل کرکے قومی حکومت کی تشکیل تک انصاف نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تحقیقاتی کمیشن ہے جس کے پاس ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار تک نہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے کارکن ملک میں ایک جیسے ہی تبدیلی چاہتے ہیں، ہم تحریک انصاف کے کارکنوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کی بات مان کر حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دے کر جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا اور ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔