وزیرداخلہ چوہدری نثارسے وعدہ کیا ہے ریڈزون میں داخل نہیں ہونگے،عمران خان

پیر 18 اگست 2014 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کرلیاہے کہ انہوں نے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے وعدہ کیاہے کہ وہ ریڈزون میں داخل نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

اتوارکوعمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران اعتراف کرلیاکہ انہوں نے وزیرداخلہ سے وعدہ کررکھاہے کہ تحریک انصاف کامارچ ریڈزون میں داخل نہیں ہوگا،مگردودن بعدوہ اپنے چوہدری نثارکوکہیں گے کہ وہ اس ہجوم کونہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :