خیبرپختونخوا حکومت ضرور ٹیکس وصول کرے گی ، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی

پیر 18 اگست 2014 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ٹیکس ضرور وصول کرے گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی تو ہم بجلی بند کر دیں گے ، خیبر پختونخوا کی حکومت جائز حکومت ہے ، ہم فیڈرل ٹیکس نہیں دیں گے لیکن صوبائی حکومت ٹیکس ضرور وصول کرے گی۔