منتخب وزیر اعلیٰ ہوں، استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شہباز شریف

پیر 18 اگست 2014 09:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استعفے کی پیشکش کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں، استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کی جانب سے استعفوں کے مطالبات غیر جمہوری غیر آئینی ہیں۔

عمران خان اور طاہر القادری ملک میں جمہوری نظام کو تلپٹ کرنے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹھارہ کروڑ عوام انھیں اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام ا?باد پہنچ کر مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور بھائی ہیں۔ مذاکرات اور حتمی فیصلہ کے اختیارات صرف وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پاس ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو بے وقوف بنانے کے دن گئے، لوگ مارچ والوں کے مذموم عزائم خوب جانتے ہیں۔ حکومت کے جانے کی باتیں کرنے والوں کا شرمناک انجام قریب تر ہے۔

متعلقہ عنوان :