اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کیلئے عمران خان کو دو آپشن دے دیئے،تحریک انصاف کے جلسے کو زیرو پوائنٹ یا فیض آباد کے متبادل مقامات دینے پر غور کیا جا رہا ہے‘ انتظامیہ

پیر 18 اگست 2014 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ، متبادل جلسہ گاہ کیلئے پی ٹی آئی کو آپشنز بھی دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کو زیرو پوائنٹ یا فیض آباد کے متبادل مقامات دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب تحریک انصاف کی قیادت کو دو آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔ مقام تبدیل کرنے پر غور عمران خان کی جانب سے ریڈ زون جانے کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ، ریڈ زون موجودہ جلسہ گاہ سے صرف چند فرلانگ کے فاصلے پر ہے۔