مسلم لیگ ن کی طرف سے طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پیر 18 اگست 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)مسلم لیگ ن کی طرف سے طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ، مسلم لیگ ن کی طرف سے آج(پیرکو ) سپریم کورٹ میں طاہر القادری کے خلاف ان کی جنوری 2013کی پٹیشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور غیر آئینی اقدامات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد پر توہین عدالت کی پیشن دائر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے طاہر القادری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے طاہر القادری کی جنوری 2013کی اپنی پیشن پر بھی فیصلہ دے رکھا ہے جس میں عدالت عظمی نے ان پر کچھ پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے حالیہ فیصلے کی بھی طاہر القادری کی طر ف سے مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ذرائع کے ن لیگ کی طرف یہ توہین عدالت کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کے ساتھ ساتھ جلد سماعت کے لئے بھی متفرق درخواست دائر کی جائے گی۔