محمودالرشید سے گورنرپنجاب کا رابطہ،وزیراعظم،وزیراعلیٰ کے استعفوں کے علاوہ باقی مطالبات پربات ہوسکتی ہے‘گورنرپنجاب کی پیشکش

پیر 18 اگست 2014 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم،وزیراعلیٰ کے استعفوں کے علاوہ باقی مطالبات پربات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں محمودالرشید نے کہ گورنرسے کہا ہے کہ گفتگو پارٹی قائدین کے سامنے رکھوں گا،پارٹی قیادت جو فیصلہ کریگی،اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔