حکومت کو مشورہ دیتا ہوں پیچھے ہٹے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہوجائے،سراج الحق ،ایسا نظام دینا ہوگا جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے،انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 17 اگست 2014 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ پیچھے ہٹے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہوجائے،ایسا نظام دینا ہوگا جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے،انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومتی مؤقف سامنے نہیں آیا،حکومت کو مذاکرات میں پہل کرنی چاہئے،یہ وقت اشتعال کا نہیں ہے،قربانی دینے اور پیچھے ہٹنے میں حکومت کی عزت ہے،حکومت کو جواب دینا ہوگا کتنے مطالبات مان سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی لاہور سے نکلنے والے مارچ پرامن طریقے سے اسلام آباد پہنچ گئے،اس میں کامیابی حاصل ہوئی،50فیصد کام ہوگیا ہے50فیصد کام باقی ہے،میری دونوں جانب سے بات ہورہی ہے،چوہدری نثار اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں ہفتے لگ سکتے ہیں،ابھی تو ایک دن ہوا ہے،جو ملک کی خاطر زیادہ قربانی دے گا تو قوم میں عزت پائے گا۔

متعلقہ عنوان :