عمران خان نے آرمی چیف پر بھی رشوت لینے کا الزام لگا دیا

اتوار 17 اگست 2014 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آبپارہ چوک میں پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا ، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ضمیر کا سوداگر ہے ، وہ سب کچھ خرید لیتا ہے ، نواز شریف نے آرمی چیف کو بی ایم ڈبلیو کی چابی پکڑا کر چپ کروا دیا۔

(جاری ہے)

تاہم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ بی ایم ڈبلیو کی چابی موجودہ آرمی چیف کے حوالے کی گئی یا کسی سابقہ آرمی چیف کے حوالے۔

متعلقہ عنوان :