شریف برادران اگر شریف ہیں تو استعفیٰ دیدیں، شیخ رشید احمد،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، گو نواز شریف گو،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

اتوار 17 اگست 2014 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران اگر شریف ہیں تو استعفیٰ دیدیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، گو نواز شریف گو۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف برادران نے بغیر آڈٹ 480 ارب روپے اپنے چمچوں کو دیدیئے، اپنے خاندان کو برسر روزگار کردیا، وہ بھارتی فنکاروں سے ملتے ہیں کشمیری رہنماوٴں سے نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ شریف برادران اگر شریف ہیں تو استعفیٰ دیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے گو نواز شریف گو، جعلی مینڈیٹ لیکر آنیوالی حکومتی پر لعنت بھیجتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمران بزنس مین بنے ہوئے ہیں، قوم کو مارکیٹ سمجھ رکھا ہے، نواز شریف کو کہا تھا آپ اپنے وزن سے گریں گے، اتفاق فاوٴنڈری کا سریا گردن سے ضرور نکالیں گے۔