گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات،گورنر نے شہباز شریف کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سینیٹر رحمن ملک سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا ، وزیراعلی کو تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی تجویز بھی دی، شہباز شریف کا اتفاق

اتوار 17 اگست 2014 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی شہباز شریف کے درمیان ملاقات، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شہباز شریف کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سینیٹر رحمن ملک سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور انقلاب اور آزادی مارچ کے دارالحکومت میں دھرنوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلی کو تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی تجویز بھی دی جس پر شہباز شریف نے اتفاق کیا اس کے علاوہ چوہدری سرور نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کے بارے میں بھی شہباز شریف کو اعتماد میں لیا۔