گورنر پنجاب نے سیاسی بحران کے حل کیلئے رابطوں میں تیزی لائی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ ،موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ،سیاسی راہنماؤں سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کی اپیل کردی

اتوار 17 اگست 2014 09:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سیاسی راہنماؤں سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں سیاسی راہنماؤں سے اپیل کی کہ مسئلے کے حل کیلئے دونوں راہنماء کردار ادا کریں اور سیاسی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :