ہائی کورٹ نے غیر آئینی جلسہ اور دھرنا نہ کرنے کا کہا ہم نے سمجھا جھنڈے والا جلوس آئینی اور ڈنڈے والا غیر آئینی ہوتا ہے،شیخ رشید ،پھڈا ہوتا ہے تو ہونے دو پہلے ملک میں تھوڑے پھڈے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 16 اگست 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے غیر آئینی جلسہ اور دھرنا نہ کرنے کا کہا ہم نے سمجھا جھنڈے والا جلوس آئینی اور ڈنڈے والا غیر آئینی ہوتا ہے،پھڈا ہوتا ہے تو ہونے دو پہلے ملک میں تھوڑے پھڈے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ غیر آئینی جلسہ کی اجازت نہیں ہے اب ہمیں کیا پتہ کہ آئینی جلسہ کون سا ہے ہم نے سمجھا کہ جھنڈے والا جلوس آئینی اور ڈنڈے والا غیر آئینی ہوتاہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پھڈا ہوتا ہے تو ہونے دو پہلے اس ملک میں تھوڑے پھڈے ہیں ملک میں ،عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،غربت وافلاس اور دیگر بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :