خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کی موجودگی کے باوجود آبپارہ چوک میں پی ٹی آئی جلسے کے لئے تیاریاں رات گئے بھی مکمل نہ کی جاسکیں ،مرکزی قیادت کا انتظامات مکمل نہ کرنے پر اظہار ناراضگی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کی موجودگی کے باوجود آبپارہ چوک میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے تیاریاں رات گئے بھی مکمل نہ کی جاسکیں،مرکزی قیادت کا انتظامات مکمل نہ کرنے پر اظہار ناراضی،تحریک انصاف کے قافلے کے اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد صوبائی وزراء کو انتظامات مکمل کرنے اور جائزہ لینے کا ہوش آیا تاہم مرکزی قیادت نے انتظامات کو ناکافی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی موجودگی میں صوبائی کابینہ کی پوری ٹیم کی موجودگی کے باوجود آزادی مارچ کے جلسے کے لئے انتظامات جمعہ کی رات تک مکمل نہیں کیے جانے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ میں شریک تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اس بات پر مطمئن تھی کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے راہنماوٴں کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ کی اسلام آباد میں موجودگی سے جلسے کے تمام انتظامات بروقت مکمل کر لئے جائیں گے مگر یہ انتظامات رات گئے تک مکمل نہیں کیے جاسکے تھے ، نامکمل انتظامات نہ صرف جلسے میں شریک افراد کے لئے مشکل کا سبب بنے بلکہ مرکزی قیادت کو بھی اس کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :