تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ کے نامزد ملزم پومی بٹ نے آٹھ دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دے دی،شریف آدمی ہوں ، گلو بٹ کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، پتھراؤ کاالزام ہے عمران خان بٹوں کی مخالفت میں انتقامی کارروائی کررہے ہیں،گفتگو

ہفتہ 16 اگست 2014 09:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ کے نامزد ملزم پومی بٹ نے آٹھ دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شریف آدمی ہیں اسے گلو بٹ کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، پتھراؤ کاالزام ہے عمران خان بٹوں کی مخالفت میں انتقامی کارروائی کررہے ہیں گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ اور حملہ کرنے کیخلاف تھانہ سبزی منڈی میں درج ایف آئی آر میں لیگی رکن عمران خالد بٹ کے بھائی پومی بٹ تھانہ سبزی منڈی پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے اپنے دو دیگر بھائیوں اور سات کارکنوں سمیت گرفتاری دے دی اس موقع پر ایم پی اے عمران خالد بھی موجود تھے پومی بٹ نے گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نام گلو بٹ کے ساتھ نہ جوڑا جائے وہ ایک شریف آدمی ہیں اس کا پتھراؤ سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف کارکنوں کو تصادم سے روک رہا تھا پومی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں عمران خان نے بٹوں کی مخالفت میں انتقامی کارروائی کررہے ہیں ۔